دی راک دوسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن سے ہولی وڈ منتقل ہونے والے اور سب سے زیادہ کمانے والے اداکار ڈیوائن جونسن المعروف دی راک نے کئی سالوں بعد دوسری شادی کرکے آخر کار اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔
دی راک اور لورین ہاشین کا طویل عرصے سے تعلق تھا اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں تاہم انہوں نے اب شادی کرلی جس کا اعلان سوشل میڈیا انسٹاگرام پر کیا گیا۔دی راک نے اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے امریکی ریاست ہوائی میں 18 اگست کو شادی رچالی۔
راک نے اپنے کیپشن میں ہوائی زبان کا ایک لفظ پومائیکائے (pomaik’i) بھی لکھا جس کے معنی ‘مبارک کے ہیں۔
واضح رہے کہ دی راک کی لورین ہاشین سے پہلی ملاقات ‘ دی گیم پلان کے سیٹ پر ہوئی تھی اس وقت دی راک ڈینی گریشیا سے پہلے سے شادی شدہ تھے جن سے ان کی 18 سالہ سیمون نامی بیٹی بھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *