رونالڈو کو برگر کھلانے والی خاتون کی تلاش

نیویارک: (پاکستان فوکس آن لائن) دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو آج کل اس خاتون کی تلاش میں ہیں جو انہیں بچپن میں مفت کے برگرز کھلاتی تھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’ جب میری عمر 11، 12 برس کے قریب تھی، اس وقت میری پاس پیسے نہیں ہوتے تھے۔ میں اور میرے دیگر ساتھی لیسبون فٹ بال کلب میں ایک جگہ پر ہی رہائش پذیر تھے، میں ہر تین ماہ کے بعد اپنے گھر والوں سے ملتا تھا۔ میرے لیے گھر والوں سے دور رہنے کا یہ عرصہ انتہائی مشکل تھا۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’ ہر رات 10 سے گیارہ بجے کے درمیان جب بھی ہمیں بھوک لگتی تو ہم اسٹیڈیم کے قریب موجود برگرز بنانے والی کمپنی میکڈونلڈز کے پچھلے دروازے پر جاتے اور دروازہ کھٹکٹا کر پوچھتے تھے کہ کیا آپ کے پاس کوئی بچے ہوئے برگرز موجود ہیں؟‘ان کا کہنا تھا کہ ’ ایڈنا نام کی ایک خاتون اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ دروازے پر آتی اور ہمیں مفت کے برگرز کھیلاتی تھیں۔‘انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ میں نے پرتگال میں کئی لوگوں سے اس خاتون کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی مگر تاحال ناکام رہے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس خاتون اور ان کی بیٹیوں کو ملنا چاہتا ہوں اور ان کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں، امید کرتا ہوں کہ میرے اس پیغام کے بعد انہیں ڈھونڈنے میں آسانی ہو گی۔ ‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *