رابی پیرزادہ نریندرمودی پر خودکش حملہ کرنے کی خواہشمند

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کشمیریوں پر ظلم کا بدلہ لینے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کوجان سے مارنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے جسم پر بم باندھے ہوئے نظرآرہی ہیں۔ رابی پیرزادہ نے اس تصویر کے ساتھ خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ہٹلر مودی پر کشمیریوں پر ظلم کرنے کے لیے خودکش حملہ کرنا چاہتی ہیں۔رابی پیرزادی کی جانب سے یہ تصویر شیئر کیے جانے پر پورے بھارتی میڈیا میں یہ تصویر وائرل ہوگئی اور بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ رابی پیرزادہ نے نریندر مودی پر خودکش حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

پاکستان کی پاپ گلوکارہ، ماڈل و اداکارہ رابی پیرزادہ سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر ایسی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جن کے باعث انہیں تنازعات کا سامنا کرنا پڑا۔گزشتہ ماہ گلوکارہ کی ’سانپ اور اژدھوں‘ کے ساتھ بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ویڈیو میں رابی پیرزادہ کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے گئے مظالم پر انہیں دھمکی دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

رابی پیرزادہ نے گزشتہ ماہ جنگلی حیات کے ذریعے بھارتی وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم ڈھانے پر للکارا تھا، اب گلوکارہ نے نریندر مودی پر خودکش دھماکے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن کچھ دیر بعد انہوں نے مذکورہ تصویر ڈیلیٹ کردی۔رابی پیرزادہ اس سے قبل بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کی وجہ سے ایک کیس کا سامنا کر رہی ہیں اور اسی دوران انہوں نے ایک اور متنازع پوسٹ شیئر کی۔
گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ رابی پیرزادہ نے خود کش جیکٹ پہن رکھی ہے۔اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے خود کو کشمیر کی بیٹی اور مودی کو ہٹلر مخاطب کیا اور ساتھ ہی ان پر خودکش دھماکے کی خواہش کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ پہلے بھی گلوکارہ جنگلی حیات سے مودی کو للکارنے پر سوشل میڈیا پر مداحوں کے دلچسپ تبصروں کی زینت بنی تھیں اور اب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ان کے چرچے جاری ہیں۔

نایاب نامی مداح نے لکھا کہ ’رابی پیرزادہ مجھے عقل سے فارغ لگتی ہیں جب کہ سکی نامی مداح نے انہیں شیرنی کہا۔
شہریار نامی مداح نے رابی پیرزادہ کو تجویز پیش کی کہ آپ وہاں بھارت جائیں مودی سے ملاقات کریں اور یہ مودی کو دکھائیں۔جب کہ گمنام خٹک نامی صارف نے گلوکارہ کی اس پوسٹ کو سستی شہرت قرار دیا اور لکھا کہ ’جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں اور جو برستے ہیں وہ گرجتے نہیں، کس حد تک جائیں گی شہرت کے لیے‘۔
بعدازاں مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد گلوکارہ نے انسٹاگرام سے اپنی پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *