آل راؤنڈرمحمد حفیظ کا نجی لیب سےکورونا ٹیسٹ منفی آگیا

پی سی بی کے ٹیسٹ پر سوالیہ نشان،نجی لیبارٹری سے دوبارہ ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا
لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد منفی آگیا جس نے پی سی بی کے ٹیسٹ پر سوال اٹھادیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کروائے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر محمد حفیظ نے نجی لیبارٹری سے دوبارہ ٹیسٹ کروایا جو نیگیٹو آیا ہے۔کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر نہ صرف وہ خود تشویش میں مبتلا ہوئے بلکہ خاندان کے دیگر افراد کے بھی مرض کا شکار ہونے کے خطرات لاحق ہو گئے۔احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اہل خانہ کے ہمراہ کورونا ٹیسٹ ایک نجی لیبارٹری سے دوبارہ کروایا جس کی رپورٹس نیگیٹو ہیں۔ انہوں نے اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے سب کی موذی مرض سے تحفظ کی دعا بھی کی۔
واضح رہے گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے تھے جن میں محمد حفیظ کا رزلٹ بھی مثبت آیا تھا۔ بعد ازاں محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اُن میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، وہ معمول کے مطابق پریکٹس اور ورزش کر رہے ہیں جبکہ اپنے آپ کو صحت مند بھی محسوس کررہے ہیں۔
After Tested positive COVID-19 acc to PCB testing Report yesterday,as 2nd opinion & for satisfaction I personally went to Test it again along with my family and here I along with my all family members are reported Negetive Alham du Lillah. May Allah keep us all safe 🤲🏼 pic.twitter.com/qy0QgUvte0
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) June 24, 2020