کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ، عمران خان نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ،زیر سمندر تیل و گیس کے بہت بڑے ذخائر ملنے کی امید ہے قوم دعا کرے یہ ایک دریافت قوم کی تقدیر بدل دے گی ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ گیس کی مہنگائی اس کے شارٹ فال اور ایل این جی کی وجہ سے ہے،ہم 14سو مکعب فٹ گیس خریدتے ہیں اور 650 روپے میں بیچتے ہیں، انرجی بحران کی وجہ ٹرانسمیشن لائن کی خرابی ہے۔ا ن کا کہناتھا کہ پچھلے ادوار میں ٹرانسمیشن لائنز پر کوئی کام نہیں ہوا۔وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ مجھے عثمان بزدار اور محمود خان پر مکمل اعتماد ہے ، دونوں وزراءاعلیٰ کو تھوڑا وقت دیں نتیجہ سامنے آجائے گا، نوازشریف30سال حکومت کرنے کے باوجود ایک ایسا اسپتال نہ بناسکے جہاں انکا علاج ہو،نوازشریف نے ایک فیکٹری سے 30 فیکٹریاں بنالیں مگرہسپتال نہ بناسکے۔عمران خان کا کہنا ہے اپوزیشن احتجاج کرنا چاہتی ہے تو ڈی چوک پر کنٹینر فراہم کرنے کو تیار ہیں، نواز شریف کو کس قانون کے تحت بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، نواز شریف کے لئے کوئی الگ سے قانون نہیں لا سکتے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بلیک میلنگ نہیں چلے گی اور نہ ہی کوئی این آر او ملے گا۔عمران خان کا کہنا تھا اپوزیشن نے نیب زدہ شخص کو پی اے سی چیئرمین بنوایا، کیا، نیب خود مختار ادارہ ہے، حکومت کے زیر اثر نہیں، پاکستان کی اس وقت کی خارجہ پالیسی گزشتہ 20 سال میں سب سے بہتر ہے، سعودی عرب، یو اے ای، ملائیشیا، ترکی اور چین سے بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا ہمیشہ ڈو مور کا مطالبہ کرنے والا امریکا ہماری تعریف کر رہا ہے، امریکا سمجھتا ہے کہ ہم افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارتی انتخابات سے قبل پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی امید نہیں، یوم پاکستان پر مودی کا خیرسگالی پیغام ملا، لیکن ابھی چوکنا رہنا ہوگا، بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *