برطانوی وزیر اعظم کا 12 دسمبر کو عام انتخابات کرانے کا مطالبہ

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بریگزٹ میں تعطل کو ختم کرنے کے لیے 12 دسمبر کو عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
برطانوی وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ یورپی یونین، بریگزٹ میں تاخیر کی اجازت دے دیگی۔ انہوں نے 12 دسمبر کو الیکشن کے لیے آئندہ ہفتہ پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرنے اور لیبر پارٹی سے اس کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔لیبر پارٹی نے کہا ہے کہ وہ صرف اس صورت نئے انتخابات کی حمایت کریں گے جب یقین دہانی کرائی جائے کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے بغیر معاہدے کے الگ نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *