برطانوی شہزادے پرنس چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن))کورونا وائرس اب برطانیہ کے شاہی خاندان میں بھی پہنچ گیاہے ، شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ چارلس کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھاجس کا نتیجہ مثبت آ گیاہے ۔جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی ہلکی سی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس پر ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو کہ اب مثبت آ یاہے ، وہ اچھی صحت میں ہیں اور وہ اہلیہ کے ساتھ سکاٹ لینڈ میں ہی سیلف آئسولیشن میں چلے گئے ہیں ۔شہزادہ چارلس کی اہلیہ ” کامیلیہ“ کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا تاہم ان میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے ۔ برطانو ی شاہی خاندان کا کہناتھا کہ شہزادہ چارلس کی صحت ٹھیک ہے اور وہ گزشتہ کچھ دنوں سے گھر سے ہی کام کر رہے تھے ۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے آٹھ ہزار 167 کیسز سامنے آ چکے ہیں اور وائرس کے باعث 423 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم 140 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *