وزیراعظم کی آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات، معاشی اقدامات سے آگاہ کیا

بیجنگ: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹائن لیگارڈ کے درمیان ملاقات بیجنگ میں ہوئی۔ وزیراعظم نے انھیں پاکستان میں معاشی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔میڈیا رپورٹسکے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹائن لیگارڈ کے درمیان ملاقات دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ہوئی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے بھی ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص توانائی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے گفتگو جبکہ سیاسی تعلقات، تجارت، اقتصادی روابط بڑھانے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے کاسا 1000 منصوبہ بروقت مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعلقاف کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔

کرسٹین لیگارڈ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ بیجنگ میں عمران خان سے مل کر خوشی ہوئی، ہم نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے بین الاقوامی امدادی پیکیج کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔اس کے ساتھ ساتھ ہم نے غریب عوام کی حفاظت اور گورننس کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی بات چیت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *