سفاری پارک لاہورمیں شیرنے نوجوان کو کھالیا

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) سفاری پارک میں ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جسے مبینہ طور پر شیروں نے خوراک بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سفاری پارک میں شیر نے 17 سالہ نوجوان پر حملہ کر کے ہلاک کر دیا، متوفی نوجوان گھاس کاٹنے کیلئے پارک میں داخل ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آج شیر کو کھانا دیتے ہوئے نوجوان کے جسم کی ہڈیاں اور کھوپڑی ملی، لاش کی شناخت 18 سالہ بلال ولد شریف کے نام سے ہوئی ہے اور یہ نوجوان 2 روز قبل لاپتہ ہوا تھا۔ نوجوان نواحی گاؤں کا رہنے والا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری پارک کا کہنا ہے کہ لائن سفاری سے نوجوان کی ہڈیاں ملی ہیں، تحقیقات کے بعد اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *