نواز شریف اورمریم نوازنے 3 بلین ڈالر واپس کردیے اور مزید 3 بلین ڈالر دینے کو تیار ہیں، چودھری غلام حسین کا انکشاف

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نے 3 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی ہے اور مزید 3 ارب ڈالر دینے کو تیار ہیں۔
نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز نے جمعرات کو جیل میں اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کی۔ مریم نواز نے یہ کہا ہے کہ ہمارے غیر ملکی آقاؤں اور دوستوں نے 3 ارب ڈالر دے دیے ہیں، لیکن انہوں نے کہا ہے کہ جب تک دوسرا تین ارب ڈالر نہیں آتا تب تک بات نہیں بنے گی۔’ مریم نے کہا کہ 3 ارب ڈالر ہماری طرف سے ادا ہوگئے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ پھر میری ضمانت کیوں نہیں ہوئی تو مریم نے انہیں کہا کہ ابھی ہم نے تین ارب ڈالر مزید دینے ہیں۔‘
چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف نے مریم نواز سے اے پی سی میں شرکت کے حوالے سے بھی بات کی ۔ مریم سے نواز شریف نے کہا کہ میں تو ادھر مرجاؤں گا تم لوگ اپنے اللے تللوں میں لگے ہوئے ہیں، تم مجھے مرسی کی باتیں سناتی ہو، مجھے پتہ نہیں لگ رہا کہ میں کس کی موت مر جاؤں گا۔ مریم نواز نے اپنے والد سے کہا کہ وہ اس لیے اے پی سی میں گئیں کیونکہ وہ بطور لیڈر گرو کر رہی ہیں اور لوگ انہیں قبول کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *