صدر اشرف غنی کا بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے: فردوس عاشق

کسی شر پسند کو امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، فردوس عاشق

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کسی شر پسند کو امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
منظور پشتین کی گرفتاری سے متعلق افغان صدر کی ٹوئٹ کے ردعمل میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان خود مختار ریاست ہے۔ آئین پاکستان سے منحرف عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کرنا پاکستان کا قانون ہے۔ کسی اور ملک کا دوسرے ملک میں قانون کی بالادستی کے خلاف بات کرنا سفارتی تقاضوں کے منافی ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے۔افغانستان میں قیام امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئےملکرکام کرنے کے خواہاں ہیں۔افغان صدر اشرف غنی کی حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔افغان قیادت کو ایسے بیانات سے پہلے بین الاقوامی تعلقات میں عدم مداخلت کے اصولوں کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور غیور عوام نے اپنے لہو سے امن کے دیے روشن کیے ہیں ۔کسی شر پسند کو امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔شرپسندوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *