شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرلی گئی۔ احتساب عدالت نے جائیداد قرقی کے لیے متعلقہ محکموں کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب کے جج امیر محمد نے نیب کی درخواست پر شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات پر سلمان شہباز کی طلبی کے حوالے سے اشتہارات لگائے گئے، سلمان شہباز کی رہائش گاہ کے باہر اور عدالت کے دروازے کے باہر طلبی کے اشتہارات لگائے گئے۔ عدالت نے کہا جائیداد قرقی سے متعلق تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *