پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ نہیں ہونے دیں گے: چین کا اعلان

بیجنگ: (پاکستان فوکس آن لائن)چین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔چین کے ایشیائی امور کے پالیسی ساز محکمے کے ڈائریکٹر جنرل یاووین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی چند رکن ممالک کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایف اے ٹی ایف کے چند ممبر ممالک پاکستان مخالف سیاسی ایجنڈا رکھتے ہیں لیکن چین ہر قسم کے سیاسی ایجنڈے کی مخالفت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو بلیک لسٹ پر ڈالنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دے گا، ہم اپنے دوست ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نیشنل ایکشن پلان پر عمل کررہا ہے اور دہشت گردوں کےخلاف لڑرہا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔جنرل یاووین نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک فورم کو سیاست سے آلودہ نہ ہونے دیں، اس ادارے کے قیام کا مقصد ممالک کوبلیک لسٹ کرنا نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت اور امریکہ کو واضح کر دیا ہے کہ ہم پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں ہونے دیں گے یہ ایف اے ٹی ایف کے اصل مقصد کے خلاف ہے۔
یاد رہے فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی بجائے فی الحال گرے لسٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ایف اے ٹی ایف کے صدر نے مختصر پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔صدر نے کہا پاکستان میں نئی حکومت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اچھے اقدامات کیے ہیںپاکستان کی کارکردگی دوبارہ جانچنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کا اگلا اجلاس فروری 2020 میں پیرس میں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *