دورہ انگلینڈ،قومی کرکٹرز کی تیسری کورونا ٹیسٹنگ رپورٹ آگئی

قومی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ منفی، انگلینڈ میں اسکواڈ کا حصہ بن سکیں گے

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)دورہ انگلینڈ کے لیے دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑیوں کی تیسری ٹیسٹنگ کی رپورٹ آگئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے حکام کےمطابق قومی کرکٹر محمد حفیظ ،وہاب ریاض اور شاداب خان کا تیسرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہےجبکہ محمد رضوان ،فخر زمان اور محمد حسنین کا بھی دوبارہ کوویڈ ٹیسٹ منفی آگیا۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی تیسری کورونا ٹیسٹنگ مقامی ہوٹل میں ہوئی اور کھلاڑیوں کو نجی ہوٹل میں بائیو سیکور ماحول میں رکھا گیا ہے۔ٹیسٹ منفی آنے کے بعد تمام کھلاڑی کمرشل فلائیٹ سے انگلینڈ جا سکیں گے۔یاد رہے کہ تمام کھلاڑیوں کا پہلا کورونا ٹیسٹ پازیٹو اور دوسرا منفی آیا تھا۔
واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کیلئے 20 کھلاڑیوں پرمشتمل قومی اسکواڈ برطانیہ پہپنچ چکا ہےجبکہ باؤلنگ کوچ وقار یونس اور فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے ٹیم کو انگلینڈ میں جوائن کریں گے۔ ظفر گوہر ٹیم کو صرف پری میچ تیاریوں کے لیے انگلینڈ میں دستیاب ہوں گے، چودہ روزہ قرنطینہ کرنے کے بعد پاکستان ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی۔ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم دو چار روزہ میچز کھیلے گی۔انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزمیں اڑان بھرنے والوں میں اظہر علی، بابراعظم، عابدعلی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسیٰ خان، نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ دورے کے دوران پاکستانی ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *