اسٹاک مارکیٹ: 1080 پوائنٹس کی تیزی، دو روز میں اڑھائی کھرب روپے کا فائدہ

اسٹاک مارکیٹ 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں سال کے دوسرے روز اور رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز بھی زبردست تیزی دیکھی گئی، تیزی کے باعث 42 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہو گئی۔ 100 انڈیکس میں بڑھوتری کے باعث حصص کی مالیت 150 ارب روپے سے زائد بڑھ گئی جبکہ انڈیکس 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز اور رواں سال کے دوسرے کاروباری روز کے دوران گزشتہ روز کی طرح زبردست تیزی دیکھی گئی، تیزی کے باعث 100 انڈیکس 1080 پوائنٹس بڑھ گئے، تیزی کے باعث مزید 10 حدیں بحال ہو گئیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 41500، 41600، 41700، 41800، 41900، 42000، 42100، 42200، 42300، 42400 کی حدیں شامل ہیں۔دو روز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1744 پوانئٹس کی تیزی دیکھی گئی جبکہ انہی کاروباری روز کے دوران اڑھائی کھرب روپے کا فائدہ ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 664.92 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی، انڈیکس 41400 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، تیزی کے باعث حصص کی مالیت میں 90 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں تین سو پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی جس کے باعث انڈیکس 41730.77 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا، تیزی کا یہ تسلسل یونہی آگے چلتا رہا اور انڈیکس دوپہر 12 بجے کے قریب 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔انویسٹرز کی طرف سے غیر معمولی دلچسپی کے باعث اگلے دو گھنٹوں کے دوران اس تیزی نے مزید اونچائی پکڑی اور دوپہر دو بجے کے قریب انڈیکس 42400 کی حد پار کر گیا تھا۔ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 42543.73 پوانئٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ تاہم تیزی کا تسلسل تھوڑی دیر بعد رک گیا اور کاروبار کا اختتام معمولی مندی کے بعد ہوا۔رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز اور رواں سال 2020ء کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انڈیکس 1080.76 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 42480.76 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کاروبار کے دوران 2.54 فیصد بہتری دیکھی گئی جبکہ 28 کروڑ 28 لاکھ 56 ہزار 620 شیئرز کا کاروبار ہوا، آج حصص کی مالیت مزید 150 ارب روپے سے زائد بڑھ گئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی سب سے بڑی وجہ تینوں سروسز چیفس کے معاملے کا خوش اسلوبی سے نمٹا جانا،حکومت کی طرف سے نیب آرڈیننس پر سرمایہ کاروں کے تحفظ، عالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں، آئی ایم ایف کی دوسری قسط بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *