بھٹو ہاوس نوڈیرو کے متعدد ملازمین کورونا کا شکار ہوگئے

چندروزقبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو3دن نوڈیروہائوس میں رہے تھے

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) لاڑکانہ میں نوڈیرو بھٹو ہاؤس کے دس ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو عید کے تین دنوں میں اسی ہاؤس میں رہے۔محکمہ صحت نے نوڈیرو بھٹو ہاؤس کے 105 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کروائے تھے، دیگر ملازمین کی رپورٹس آنا باقی ہیں ، بھٹو ہاؤس کے ملازمین میں کورونا مثبت آنے پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *