مقبوضہ کشمیرمیں قابض فوج نے سوپور میں نواسے کے سامنےناناکو گولی مار دی

سوپور: (پاکستان فوکس آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کی نئی لہر، قابض فوج نے سوپور میں نواسے کے سامنےناناکو گولی مار دی، 3 سالہ بچے کی لاش کے پاس رونے کی تصویر نے سب کو رلا دیا، بھارتی فوجی لاش کی بے حرمتی بھی کرتے رہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے 3 سالہ بچے کے سامنے ناناکو گولی مار کرشہید کردیا، شہید ہونے والے بشیر احمد کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کو گاڑی سے اتار کرگولیوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ شہید بشیر احمد کی لاش پر بیٹھے 3 سالہ بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ماہ جون میں بھارتی فوج نے 567 سرچ آپریشن کیے جس میں 54 کشمیریوں کوشہید کیا گیا، 29 زخمی ہوئے،82 کشمیری گرفتار کیے گئے جبکہ 3 خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ۔واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ جون میں 2 نوعمر لڑکوں بھی شہید کیا جبکہ قابض فوج نے کوروناوائرس اور 11 ماہ کے طویل لاک ڈاؤن میں 200 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *