ای سی سی اجلاس، ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری

فائل فوٹو

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مزید ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پندرہ نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ملک بھر میں یوریا کھاد کی طلب اور پیداوار کا جائزہ لیا گیا۔ جس کے بعد مزید ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ وزارت صنعت و پیداوار کو پرائس میکنز پر نظر ثانی کرتے ہوئے کسانوں کو سستی قیمت پر کھاد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں فرٹیلائزر پلانٹ کو گیس کی فراہمی نہ ہونے کے باعث اضافی کھاد درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اقتصادی رابطہ کونسل کے ایجنڈے میں شامل یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا جب کہ اسٹیل ملز ملازمین کے خلاف نیب کیسز پر بھی بریفنگ دی گئی۔کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کے آفس کے لیے 61 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری اور پاکستان نیوکلئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے 7 کروڑ روپے کی گرانٹ منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ تھی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ای سی سی آڈیٹر جنرل پاکستان کے لیے 25 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری بھی دی جانی تھی جب کہ پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی کے لیے 14 کروڑ ڈالر کی گرانٹ منظور ہونی تھی۔ سول آرمڈ فورسز کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظورکی گیی۔ پاکستان اسٹیٹ آئل اور اسٹیٹ آئل کمپنی آف آذربائیجان کے درمیان فیول سپلائی معاہدے کی منظوری بھی پائپ لائن میں موجود ہے۔اجلاس میں پاکستان رینجزر کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری سمیت ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے واجبات ادا کرنے کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *