رواں سال زکوۃ کٹوتی کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) حکومت نے رواں برس کیلئے زکوۃ کا نصاب مقرر کردیا۔رواں سال کیلئے زکوۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، یکم رمضان کو بینک 44 ہزار 415 روپے یا اس سے زائد رقم پر از خود زکوۃ کی رقم منہا کرلی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور نے رواں سال کیلئے زکوۃ کٹوتی کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کردیا۔وزارت مذہبی امور نے زکوۃ کے نصاب کے حوالے سے تمام بینکس کو نوٹیفکیشن جاری کردیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 44 ہزار 415 روپے سے کم رقم پر زکوۃ لاگو نہیں ہوگی۔وزارت مذہبی امور نے بینکز کو ہدایت جاری کی کہ یکم رمضان کو تمام بینک زکوۃ کی مقرر نصاب پر کٹوتی کریں۔خیال رہے کہ زکوۃ کی کٹوتی تمام سیونگ بینک اکاونٹس پر لاگو ہوگی۔گذشتہ سال حکومت پاکستان نے ملک میں زکوۃ کٹوتی کیلئے کم سے کم نصاب 39 ہزار ایک سو 98 مقرر کیا تھا۔2017 میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے زکوٰۃ کٹوتی کا نصاب 38 ہزار 405 روپے کی حد پر مقرر کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *