ماروی میمن نے اسحاق ڈارسے خفیہ شادی سے متعلق خاموشی توڑنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی(ویب ڈیسک)ن لیگ کی رہنما ماروی میمن نے سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے خفیہ شادی سے متعلق3برس بعد خاموشی توڑنے اورتہلکہ خیزانکشافات کرنے کی تیاری کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں ماروی میمن کا کہنا ہے کہ عزت سے سچ بتا کرمعافی مانگنے میں اگرمسئلہ ہے تو پھربےعزتی ہی آپ کا مقدرہے، اب تین سال ہونے کوہیں لیکن اب میرے خیال سے اس میں ایک دن بھی تاخیر کی گنجائش نہیں ہے، اپنے پیغام میں ماروی میمن کا کہنا ہے کہ اگرحقائق کوتسلیم کرنے میں تاخیر کی گئی تووہ تمام حقائق ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ عوام کے سامنے لائیں گی۔ اسحاق ڈار سے ماروی میمن کی خفیہ شادی کے متعلق کھلے عام کوئی اعلان یا اعتراف تواب تک سامنے نہیں آیا،البتہ ماروری میمن نے اس حوالے سے اشاروں میں کوئی ٹوئٹس کرکے اسحاق ڈار کو وارننگ دی ہے کہ معاملہ طے نہ پانے کی صورت میں وہ ایک پریس کانفرنس میں تمام حقائق سامنے لائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *