کراچی سے ٹارگٹ کلر نعیم بڑا اور دانش ہکلہ گرفتار

رینجرز اور پولیس کی انٹیلی جنس معلومات پر مشترکہ کارروائی،2 ملزم گرفتار

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) پولیس اور رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 10 میں 2 جولائی کو پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے کارکن عاصم محمد خان کو قتل کر دیا گیا تھا جس کی ایف آئی آر پولیس اسٹیشن شریف آباد میں نامعلوم ملزما ن کے خلاف درج کی گئی تھی۔ واقعے پر رینجرز نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس کے بعد قتل میں ملوث ملزمان سید نعیم حیدر عرف بڑا اور محمد دانش اقبال عرف ہکلہ کو 48گھنٹے سے کم وقت میں گرفتار کر لیا گیا جب کہ ملزمان کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا 30 بورپستول بھی برآمد کر لیا ہے جس کی فارنزک رپورٹ موقع واردات سے ملنے والے خول سے تصدیق ہوگئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم سیدنعیم حیدر عرف بڑا نے انکشاف کیا کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ اس سے قبل بھی فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے ۔رینجرز نے گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *