پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) پاک بحریہ نے خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیاہے ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایاہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بھی میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ امیرالبحر نے میزائل تجربے کو کامیاب بنانے پر متعلقہ یونٹس، سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *