ٹھٹہ،دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق

ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال کےدرمیان ہیں

ٹھٹہ: (پاکستان فوکس آن لائن)جھرک کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقامی افراد نے دریائے سندھ سے 6 بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں جب کہ ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال کےدرمیان ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جھرک کے قریب 7 بچوں کے دریاء میں ڈوبنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کر لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *