یوسف رضا گیلانی کا سنتھیا رچی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا اعلان

بطور وزیراعظم سنتھیا سے کوئی ملاقات نہیں کی،وفود سے کی گئی ملاقاتوں میں اگروہ موجود تھیں تو علم نہیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سنتھیا رچی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی کی جانب سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر الزامات کی بوچھاڑ کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی سنتھیا رچی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا اعلان کردیا۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سنتھیا رچی نے بے بنیاد الزامات لگا کر ساکھ مجروع کی،سنتھیا رچی کے خلاف پاکستان اور امریکا میں ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائیگا،سنتھیا رچی نے بختاور بھٹو زرداری پر بے بنیاد الزامات عائد کئے جس کو نظرانداز کیا،بعد میں بینظیر بھٹو شہید کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے جس سے جذبات مجروع ہوئے،جس پر شدید ردعمل اور ایف آئی اے میں طلبی کے بعد سنتھیا نے اس طرح کا بے بنیاد الزام عائد کیا۔
یوسف رضا گیلانی نےمزید کہا کہ بطور وزیراعظم سنتھیا سے کوئی ملاقات تک نہیں کی،وفود سے کی گئی ملاقاتوں میں اگر سنتھیا موجود تھیں تو اس کا علم نہیں،سنتھیا سے پہلی اور آخری ملاقات سال 2019 میں اسلام آباد میں ایک سفارتکار کے گھر پر ہوئی اور اس ملاقات کے دوران جلیل عباس جیلانی اور دیگر پارٹی رہنماء بھی موجود تھے۔
واضح رہےکہ پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیارچی نے رحمان ملک ، یوسف رضاگیلانی اور مخدوم شہاب الدین پر جنسی زیادتی اور دست درازی کے الزامات لگا ئے تھے ۔ان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے خلاف اس لیے زیادہ بولتی ہیں کیونکہ 2011 میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے انہیں جنسی زیادتی کانشانہ بنایا ۔ اس وقت کے وزیر صحت مخدوم شہاب الدین اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں انہیں جسمانی طور پر ہراساں کیا تھا ۔سنتھیا رچی نے کہا کہ وہ اس واقعے کی مزید تفصیلات بتانے کیلئے بھی تیار ہیں لیکن وہ یہ تفصیلات تحقیقاتی صحافیوں کے سامنے بیان کریں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *