مسلم ممالک بیرونی خطرات سے بچنے کیلئے متحدہو جائیں: مہاتیر محمد

کوالالمپور: (پاکستان فوکس آن لائن) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے مسلم ممالک کو متحد ہونے کا مشورہ دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہاتیر محمد نے جنرل قاسم سلیمانی کی موت کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کو بیرونی خطرات سے بچنے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی ڈرون حملہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف تھا، یہ حملہ دہشت گردی کو بڑھاوا بھی دے سکتا ہے۔ملائیشین صدر کا کہنا تھا کہ یہ مسلمہ امہ کے لیے بہتر وقت ہے کہ وہ ایک ہوجائیں، ہم اب زیادہ محفوظ نہیں ہیں، اگر کوئی کسی کی تضحیک کرتا ہے یا کچھ کہتا ہے جسے کوئی شخص پسند نہیں کرتا، یہ اس شخص کے لیے جائز ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک سے ڈرون حملہ کرے اور شاید مجھے ماردے۔
دوسری جانب جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت پر ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایرانی سفارتخانے کے باہر متعدد خواتین نے احتجاج کیا اور امریکا کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *