کشمیر کے بارے میں بھارتی اقدام ناقابل قبول ہے، چین

کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدام چین کی خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے

بیجنگ: (پاکستان فوکس آن لائن)چین نے کہا ہے کہ بھارت کا کشمیر کے حوالے سے حالیہ یکطرفہ اقدام ان کی خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ چین نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے دو حصوں میں تقسیم کرنے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چوینگ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پرکشیدگی اور آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے متعلق سوالات پر تحریری جواب میں کہا کہ چین کو کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ‘شدید تشویش ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بھارت کی جانب سے لداخ کو مرکز کا حصہ بنانے کا فیصلہ ‘ناقابل قبول قرار دیا۔ ترجمان نے کہا کہ کسی بھی فریق کو یکطرفہ طور پر موجودہ حیثیت کو تبدیل کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ترجمان کے مطابق کشمیر پر چین کا مؤقف واضح ہے، یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تاریخی مسئلہ ہے اور اس پر عالمی برادری کا بھی اتفاق ہے۔
چین نے اپنے بیان میں بھارت کو لداخ کے علاقے میں سرحد کی خلاف ورزی سے باز رہنے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیئے بصورت دیگر چین ردعمل کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ بھارت چین کے ساتھ سرحدی معاملے پر طے ہونے والے سمجھوتے کا پابند رہے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جن سے سرحدی معاملے میں پیچیدگیاں پیدا ہوں۔چینی وزارت خاجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کو کشمیر میں رونما ہونے والی صورت حال پر شدید تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر تاریخی طور پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اس بارے میں بین الاقوامی برادری کا مکمل اتفاق ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *