پاک فضائیہ کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول عبور کر لی، مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو گئے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی: (ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی جنگی طیاروں نے مختصر وقت کے لئے ایل او سی عبور کیا اور مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے۔بھارتی میڈیا نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ کے جٹ طیاروں نے لائن آف کنٹرول عبور کی،انڈین ایر اسپیس میں داخل ہوئے لیکن جلد ہی واپس لوٹ گئے۔پاک فضائیہ کا IL-78 ایئر ریفیوئلنگ ٹینکر طیارہ کشمیر کے علاقے کے بالکل قریب تھا اور کنٹرول لائن کو عبور کرنے کے تھوڑی دیربعد ہی واپس چلا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی خطے میں بڑھتی اہمیت کا ناجائزہ فائدہ اٹھانا شروع کر دیا جس کے تحت ہی انہوں نے درحد عبور کی ارو بھارت کی جانب داخل ہوئے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کچھ پلاننگ کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر میں ماحول خراب کرنے کے لئے پاک فضائیہ کو استعمال کر رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر دیا تھا۔خصوصی آرٹیکل ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں بلکہ وفاقی اکائی کہلائے گا، جس کی قانون سازاسمبلی ہوگی۔
یاد رہے کہ بھارتی صدر کی جانب سے آرٹیکل 370 کے بل پر دستخط کے لیے بھارت کے آئین کے آرٹیکل 367 میں ترامیم لازمی درکار تھیں۔جب کہ دوسری جانب ان حالات میں پاکستان اور بھارت مابین حالات مزید کشیدہ ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *