پاک ایران فورسز کی مشترکہ پٹرولنگ کی خبر غلط ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک ایران سکیورٹی فورسز کی مشترکہ بارڈر پٹرولنگ کی تردید کر دی

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک ایران فورسزکی بارڈر پرمشترکہ پیٹرولنگ سے متعلق ڈان اخبار کی خبرغلط ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پاک ایران فورسزکی بارڈر پرمشترکہ پیٹرولنگ کی خبر کو غلط قرار دیا گیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاک ایران بارڈر پرمشترکہ پیٹرولنگ کے حوالے سے ڈان اخبار میں چھپنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بارڈرپرکسی قسم کی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہورہی،ضرورت پڑنے پر متعلقہ فورسز باہمی تعاون سے اپنے اپنے علاقوں میں آپریشن یا پٹرولنگ کرتی ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *