حکومت کے خاتمے تک مولانافضل الرحمان کے ساتھ ہیں، نواز شریف

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے جیل سے مولانا فضل الرحمن کے نام خط لکھ کر ان کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کر دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان پیغام رسانی کا کردار ادا کیا، کیپٹن (ر) صفدر نے ہی مولانا فضل الرحمان کا خط نواز شریف کو پہنچایا۔ انہوں نے نواز شریف کا جوابی خط بھی مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق جوابی خط میں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے ، موجودہ حکومت کے خاتمے تک (ن) لیگ جے یو آئی (ف) کے ساتھ ہے، مولانا فضل الرحمان مارچ کریں مسلم لیگ (ن) کی پوری قیادت اور کارکن آپ کے ساتھ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *