ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی(پاکستان فوکس آن لائن ) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 29ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔قلندرز کے کپتان فخر زمان اور رکی ویسل نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ پر 27 رنز کی شراکت قائم کی تو ویسل نے ہمت ہار گئے اور 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ایونٹ کے اپنے آخری میچ میں بھی لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن مایوس کن دکھائی دی، سہیل اختر 5، حارث سہیل 7، ڈیوڈ ویسے 30،گنارتنے 12 اور کپتان فخر زمان 53 رنز بنا کر میدان بدر ہوئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عباس نے 3، شاہد آفریدی نے 2، محمد الیاس اور کرس گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز عمر صدیق اور جیمز ونس نے کیا لیکن اوپنر اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور عمر صدیق 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔جیمز ونس بھی 25 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد شان مسعود اور جانسن چارلس نے وکٹ کے چاروں اطراف اسٹروک شارٹس کھیل کر میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔شان مسعود 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جانسن چارلس نے 25 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔لاہور کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویسے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دونوں ہی ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے، اس لیے اس میچ کے نتیجے سے پوائنٹس ٹیبل پر کوالیفائر ٹیموں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *