اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے، وزیراعظم عمران خان

کرپٹ افراد کی آگے بھی گرفتاریاں ہونگی،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے اور جو لوگ پکڑے جارہے ہیں اس سے ہمیں فائدہ ہوگا۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران انہیں لندن میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری سے آگاہ کیا گیا۔
اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر وزیراعظم عمران خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے، جو لوگ پکڑے جارہے ہیں اس سے ہمیں فائدہ ہوگا،کرپٹ افراد کی آگے بھی گرفتاریاں ہوں گی، مہذب معاشرے میں چھوٹے بڑے کے لیے الگ قانون نہیں ہوتا، اسی لیے نئے پاکستان میں سب کے لیے یکساں قانون ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہذب معاشروں میں چھوٹے بڑوں کے لیے الگ قانون نہیں ہوتا،نئے پاکستان میں سب کے لیے یکساں قانون ہوگا۔ چھوٹے طبقے کے لیے بجٹ میں خصوصی مراعات رکھ رہے ہیں، سماجی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے وزیراعظم سے ترقیاتی فنڈز نہ جاری ہونے کا شکوہ کیا ۔ اس پر وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد ارکان اسمبلی کے حلقوں کے لیے فنڈز جاری کردیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *