کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

کراچی: (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔پشاور زلمی 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر سرفراز الیون کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے، شین واٹسن 71، احسن علی 46 اور عمر اکمل 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔ زلمی کامیابی سے ہدف کا تعاقب نہ کرسکی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔ گلیڈی ایٹرز نے کوالیفائر میں فتح کے ساتھ ہی فائنل میں جگہ بنالی ہے اور ٹیم تیسری بار فائنل کھیلے گی تاہم کوئٹہ اب تک کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکی ہے۔کوالیفائر میں شکست کا سامنا کرنے والی ٹیم کے پاس فائنل میں پہنچنے کیلئے ایک اور موقع ہوگا اور اب پشاور زلمی کی ٹیم کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کل ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ٹکرائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *