پی سی بی کا نئےسنٹرل کنٹریکٹ کااعلان ، بابراعظم ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان مقرر

سرفراز احمد ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کے بعد ایک روزہ کرکٹ کی کپتانی سے بھی فارغ

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 21-2020 کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ اور ایک روزہ ٹیم کے کپتان کااعلان کردیا ہے ۔ بابر اعظم ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ہوں گے ۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا ۔ قومی کرکٹر بابراعظم کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی مقرر کر دیا گیا۔ آئندہ سیزن کے لیے اظہرعلی کوقومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم جبکہ بابراعظم کوٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان برقرار رکھا گیا ہے ۔ نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ اور افتخار احمد پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ کا حصہ بن گئے۔ عابد علی، محمد رضوان، شان مسعوداور شاہین شاہ آفریدی کی ترقی، افتخار احمد بھی18رکنی فہرست کا حصہ بنے ہیں ۔ حیدر علی، حارث رؤف اور محمد حسنین نو تشکیل شدہ ایمرجنگ پلیئرز کٹیگری میں شامل ہیں ۔
سرفراز احمد ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کے بعد ایک روزہ کرکٹ کی کپتانی سے بھی فارغکردئیے گئے ۔ فاسٹ باؤلر حسن علی ، وہاب ریاض اور محمد عامر سنٹرل کنٹریکٹ سے فارغکردئیے گئے ۔حسن علی کی انجری جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض کی لمبے فارمیٹ سے دوری سنٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے کی وجہ بنی۔سابق کپتان سرفراز احمد تنزلی کے بعد بی کیٹگری میں آگئےجبکہ یاسر شاہ کی تنزلی سنٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری سے بی کیٹگری میں آگئے ۔ کھلاڑیوں کے ماہانہ وظیفے میں کوئی کمی نہیں کی گئی، میچ فیس اسٹرکچر کو تبدیل کرکے میچ فیس ایک جتنی کردی گئی ہے جبکہ کنٹریکٹ دیتے وقت کھلاڑیوں کی کارکردگی اور مستقبل میں شیڈول کرکٹ کی تعداد کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *