سندھ حکومت کا17 جون کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

بجٹ میں غربت کے خاتمے ،سماجی بھلائی کے پروگراموں کو ترجیح دی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں سندھ حکومت نے 17 جون کو صوبے کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کی پالیمارنی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔جس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں منظور وسان،تمام صوبائی وزراء اور ایم پی ایز بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اراکین اسمبلی کو بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بدھ کو کابینہ کا اجلاس کریں گے اور انشاء اللہ بدھ کو بجٹ پیش کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ کے حوالے سے حکومتی تجویزکردہ اقدامات سےپارلیمنٹری پارٹی کوبریفنگ دی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارےبجٹ میں کورونا کے حوالے سے اقدامات، واٹراینڈسینی ٹیشن، غربت کاخاتمہ، سماجی بھلائی کےپروگرام اورکچھ دیگرترجیحات ہیں،ہماری کوشش ہوگی کہ اگلےسال کےاے ڈی پی میں جاری اسکیمز کومکمل کریں اور صحت کے محکمےکو نئےبجٹ میں ترجیح دی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کورونا وائرس کے باعث سندھ کے عوام مشکل میں ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کی مشکلات کو ضروری اقدامات کرکےآسان کیاجائے،ہم ہر حال میں صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے،کورونا وائرس کے باعث صورتحال اچھی نہیں،ہمارے ہاں اموات بھی بڑھ رہی ہیں اورکیسزبھی روزانہ2000 سے زائد آرہےہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *