پیپلزپارٹی رہنما شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کورونا وائرس میں مبتلا ارکان سندھ اسمبلی کی تعداد 25 ہو گئی ہے

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کی سابقہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
شہلا رضا نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے عوام سے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔پیپلز پارٹی رہنما شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا ارکان سندھ اسمبلی کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *