کوئٹہ میں دھماکا، دو پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق

کوئٹہ: (پاکستان فوکس آن لائن) پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹسکے مطابق کوئٹہ میں پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 20افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا، ترجمان سول اسپتال نے دھماکے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں مزید افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آس پاس کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *