عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک منصوبوں پر سست روی کا تاثر مسترد کردیا

بعض گمراہ کن عناصر سی پیک منصوبوں پر سست روی کاجھوٹا تاثر دے رہے ہیں، عاصم باجوہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)چیئرمین چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک منصوبوں پر سست روی کا تاثر مسترد کر دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ سی پیک کا کام پوری طرح جاری ہے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے فیز2 پر کام بھرپور طریقے سے جاری ہے، بعض گمراہ کن عناصر سی پیک منصوبوں پر سست روی کاجھوٹا تاثر دے رہے ہیں۔انہوں نے تحریر کیا کہ 7 ارب 20 کروڑ ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے پر کام ہو رہا ہے جب کہ ساڑھے 3 ارب ڈالر کے پن بجلی کے 2 منصوبوں پر بھی کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹر پیغام میں تحریر کیا کہ حالیہ دنوں میں سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کر دیا گیا ہے، سی پیک فیز ٹو کے گراوَنڈ ورک کو مکمل کرلیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *