شاہد خاقان عباسی کو فوری رہا کیا جائے، بلاول بھٹو کا مطالبہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کیخلاف پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت منتخب نمائندوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ ’سیلیکٹڈ‘ حکومت اپنی ناکامیاں سیاسی مخالفین کی گرفتاری سے چھپا رہی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ معیشت پر ’سیلیکٹڈ‘ حکومت کے حملوں کے خلاف احتجاج نہیں رکے گا۔ ’سیلیکٹڈ‘ حکومت کا ’سیلیکٹڈ‘ احتساب قابل قبول نہیں، حکومت متحدہ اپوزیشن کے خلاف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *