کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

اسٹاک مارکیٹ 7 ماہ کی بلند ترین سطح پربند

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 827 پوائنٹس کا اضافہ۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اسٹاک مارکیٹ 38 ہزار 411 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوسط کاروباری حجم 29 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی کاروبار میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں کے ایس ای100 انڈیکس میں 1642.73پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 35978.16 پوائنٹس سے بڑھ کر 37583.89 پوائنٹس ہو گیا۔اسی طرح 587.02 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30 انڈیکس 16753.51 پوائنٹس سے بڑھ کر 17340.53 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 25730.62 پوائنٹس سے بڑھ کر 26714.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *