حکومت کا جج وقار سیٹھ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سٹرٹیجی کمیٹی اجلاس میں حکومتی ردعمل دینے کا ٹاسک قانونی ٹیم کو سونپ دیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے خصوصی عدالت کے جج کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹسکے مطابق خصوصی عدالت کے جج وقار سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ ان کے فیصلے میں ڈی چوک پر لٹکانے کے جملے کو قانونی اور انسانی حدود کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
حکومت کی قانونی ٹیم کے مطابق خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ قانون، شریعت اور انسانی حقوق کے منافی ہے۔ تفصیلی فیصلہ سے ملک میں انارکی کی فضا پیدا ہوئی۔ یہ فیصلہ افراتفری کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش ہے۔وزیراعظم عمران خان کا اجلاس میں کہنا تھا کہ ملک میں عدم استحکام اور اداروں کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا نہیں ہونے دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *