ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا مستعفی ہونے کا اعلان

نومبر 2020 میں ایشیاء پیسیفک تعاون اجلاس میں استعفیٰ دے دوں گا، مہاتیر محمد

کوالالمپور: (پاکستان فوکس آن لائن)ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر 2020 میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر 2020 میں مستعفی ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک تعاون اجلاس میں استعفیٰ دے دوں گا، نجی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم مہاتیر محمد نے فیصلہ عوامی انصاف پارٹی کے چیئرمین انور ابراہیم کے مشورہ سے کیا۔
مہاتیر محمد نے کہا کہ مستعفی ہونے کا میرا یہ فیصلہ پرانا ہے جس کا پہلے بھی تذکرہ کر چکا ہوں۔یہ بات بھی قابل غور رہے مہاتیر محمد کی ہراپان جماعت پارٹی2018 میں برسر اقتدار آئی تھی، جس کے بعد انہوں نے انور ابراہیم کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم کا عہدہ انہیں سونپیں گے۔
تاہم کسی قسم کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا تھا۔ ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکمران اتحادی جو بھی فیصلہ کریں نومبر میں مستعفی ہو جاؤں گا۔
یاد رہے ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی جماعت نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائی تھی ۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے حال ہی مٰیں ملائیشیا کا دورہ کیا ۔ پاکستان اور ملائیشیاء کئے درمیان سوشل سیکیورٹی کا معاہدہ بھی ہوا۔جس کے بعد ملائیشیاء میں موجود پاکستانیوں کو وہ تمام سہولیات دی جائیں گی جو ملائیشیاء اپنے شہریوں کو فراہم کرتا ہے۔
اسی موضوع پر خبر دیتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ملائیشیاء کا دورہ پاکستان کے لئے ایک کامیاب دورہ ثابت ہوا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان سوشل سیکیورٹی کا معاہدہ ہو گیا ہے جس کے بعد ملائیشیاء میں مقیم 82 ہزار پاکستانیو ں کو وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی جو ملائیشیاء کے شہریوں کو دی جاتی ہیں۔تمام پاکستانیوں کی نیشنل سیکیورٹی میں رجسٹریشن ہو گی جس کے بعد انہیں ایک سرکاری نمبر دیاجائے گا۔ تاہم اب مہاتیر محمد نے وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *