بھارت پاکستان کیخلاف کوئی جھوٹا فلیگ آپریشن کرسکتا ہے،شاہ محمود قریشی

بھارت خبردار رہے ہاتھ یا آنکھ اٹھائی توفروری یاد رکھے،وزیرخارجہ کا سینیٹ میں اظہارخیال

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ بھارت تنہا ہورہا ہے جس کی وجہ سے وہ فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سکیورٹی کونسل میں پانچ مستقل اور دس غیر مستقل ممبر ہیں جس میں بھارت سات مرتبہ اور پاکستان بھی سات مرتبہ سیکیورٹی کونسل کارکن بن چکا ہے لیکن کیا بھارت سیکیورٹی کونسل کا پہلے رکن بن کر کشمیر پراقوام متحدہ کا مؤقف تبدیل کرنے میں کامیاب ہوا؟وزیر خارجہ نے کہا کہ خفیہ بیلٹ ہوتا ہے، ہم نے ووٹ ڈالنے سے اجتناب نہیں کیا تاہم اگر بھارت کے دوست ہیں تو ہمارے بھی دوست ہیں، اگر وہ اپنے مفاد کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے تو ہمارے دوست بلاک کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے بھارت کے خلاف ووٹ استعمال کیا کیونکہ بھارت نے اقوام متحدہ کےچارٹرڈ کی خلاف ورزی کی تھی۔بھارت اور چین کے سرحدی تنازع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کا پانچ اگست کا فیصلہ چین مسترد کر چکا ہے جس کے باعث خطے میں ڈرامائی تبدیلی ہے، جھگڑا خونی شکل اختیار کر گیا ہے، آج لداخ میں کیا ہو رہا ہے؟ بھارت کے فوجیوں کی لاشیں اٹھ رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کے علاوہ نیپال آج کہہ رہا ہے بھارت یہ علاقے تمہارے نہیں، ہمارے ہیں، آج چین، نیپال، پاکستان تینوں ملک بھارت کے خلاف ہیں، اس صورتحال میں بھارت تنہا ہو رہا ہے، دباؤ میں آ رہا ہے لہٰذا وہ فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے مگر بھارت خبردار رہےکچھ کیا تو فروری یاد رکھے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *