وزیراعظم عمران خان ماحولیات کی ترجمانی کرنے والی 5 عالمی شخصیات میں شامل

واشنگٹن: (پاکستان فوکس آن لائن) معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی ماحولیات کیلئے کوششوں کا اعتراف کرلیا،میگزین نے عمران خان کو ماحولیات کا ترجمان قرار دیتے ہوئے سرورق پر تصویر شائع کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو معروف جریدے ٹائم نے ماحولیات کی ترجمانی کرنے والی دنیا کی پانچ شخصیات میں شامل کردیا ہے۔ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر وزیر اعظم عمران خان کی عالمی سطح پر پزیرائی ہورہی ہے۔ ٹائم میگزین نے وزیراعظم عمران خان کو ماحولیات کی ترجمانی کرنے والی دنیا کی پانچ شخصیات میں شامل کرتے ہوئے ان کی تصویر سرورق پر چھاپی ہے۔
عالمی اقتصادی فورم کے تعاون سے عالمی جریدے نے عمران خان کیساتھ جرمن چانسلر اینگلا مرکل، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، یورپ کے مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ اور ایمازون کے مالک جیف بیزوس کی تصاویر بھی شائع کیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان 22 جنوری کو عالمی اقتصادی فورم میں خصوصی خطاب کریں گے اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کو اجاگر کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم (ورلڈ اکنامک فورم) میں شرکت کے لیے کل سوئٹزرلینڈ کے قصبے ڈیووس روانہ ہوں گے۔ مشیر تجارت رزاق داؤد اور معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر حکام ان کے ساتھ ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *