پاک فوج نے ایکسپو سینٹرکراچی میں قرنطینہ سینٹر قائم کردیا

سندھ حکومت اورپاک آرمی کی ٹیم نے ایکسپوسینٹرکراچی میں اسپتال تیار کرلیا

ایکسپوسینٹرکراچی میں1100 بیڈز کا فیلڈاسپتال مختصرترین وقت میں تیار کیاگیاہے

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان آرمی کی جانب سے ایکسپو سنٹر کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے آئسولیشن سینٹر قائم کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئےسندھ حکومت کی مکمل معاونت کررہی ہیں، اس سلسلے میں پاک آرمی کی جانب سے کراچی میں قرنطینہ سینٹرقائم کردیا گیا۔
اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے کراچی میں ایکسپوسینٹر کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا، قرنطینہ سینٹر میں سندھ حکومت اورآرمی کی ٹیمیں ملکرکام کررہی ہیں۔
دورے کے دوران اعلیٰ سول و عسکری حکام نے عملے کو مریضوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے اور صحت کے اصولوں کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ کیمپ میں حفاظتی اسپرے کرکے طبی اور سیکیورٹی عملہ کو تعینات کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *