پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم ہے اور کشمیر کے عوام کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی پی ایس آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اظہار صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کیساتھ ملاقات کے موقع پر کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں خاص طور پر لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے دوبارہ اپنا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم ہے اور کشمیر کے عوام کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *