اسلام آباد ہائی کورٹ کا میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی روکنے کا حکم

جسٹس محسن اختر کیانی نے میئر اسلام آبادکی 90 روز کیلئے معطلی پر حکم امتناع جاری کردیا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی پر حکم امتناع جاری کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی کرپشن الزامات پر معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کی سفارشات پر وفاقی حکومت نے مئیر اسلام آباد کو معطل کیا ہے۔عدالت نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی 90 روز کے لیے معطلی پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے انصر عزیز کی 90 روزہ معطلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 17 مئی 2020 کا وزارت داخلہ کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔
شیخ انصر عزیز پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈا میں مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں۔ سابق میئر کے خلاف ایم سی آئی کی چیف میٹروپولیٹن آفیسر سیدہ شفق ہاشمی نے ریفرنس پیش کیاتھا جس پر شفاف تحقیقات کے لیے لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد نے میئر کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *