وزیراعظم کی صدر ایشیائی ترقیاتی بینک اور سی ای او یوٹیوب سے ملاقاتیں

صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے جلد دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا

ڈیووس: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے ڈیووس میں صدر ایشیائی ترقیاتی بینک ، سیمنز کمپنی اور یوٹیوب کے سی ای اوز سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں اور وزیراعظم اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کے درمیان ملاقات ہوئی ہےجس میں صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے جلد دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا ہے۔ملاقات عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔حفیظ شیخ،رضا باقر اور علی جہانگیر صدیقی بھی ملاقات میں موجود تھے۔مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت کی بہتری میں اہم کردار اداکیا،امیدہے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے صدرکے دور میں تعاون مزید مستحکم ہوگا۔
اس کےعلاوہ وزیراعظم عمران خان نےسیمنز کمپنی اور یوٹیوب کے سی ای اوز سے الگ الگ ملاقات کی۔ملاقات میں ٹیکنالوجی ،سرمایہ کاری اور افرادی قوت کو تربیت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائن پرہوئی۔ زلفی بخاری اور علی جہانگیر صدیقی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کےلیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کواستعمال کرنے پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان کی سیاحت اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *