لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گرکرتباہ

طیارے میں 99 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، سول ایوی ایشن

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کے قریب پی آئی اے کا مسافر طیارہ گر گیا۔طیارے میں 99 مسافر اور عملے کے 8 ارکان موجود تھے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کراچی ائیر پورٹ کے قریب ماڈلا کالونی میں لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گرگیا،پی آئی کا طیارہ لاہور سے کراچی آرہا تھا۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 لاہور سے ایک بجے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔طیارہ لینڈنگ سسے چند لمحے پہلے گر ا،طیارہ گرنے سے کئی گھروں اور گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی۔سندھ حکومت اور کے ایم سے نے طیارہ گرنے کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی ،تمام اداروں کو فوری امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کی بھی ہدایت کر دی گئی ۔ آرمی کوئیک ریسپانس فورس اور رینجرز کی ٹیمی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔چیئرمین پی آئی اے کے مطابق طیارے میں 100 سے زائد مسافر موجود تھے ۔ طیارے میں 99 مسافر اور کیپٹن سجاد گل سمیت عملے کے 8 ارکان موجود تھے۔طیارہ کے عملے میں سجاد گل ، عثمان اعظم ، فرید احمد ، عبدالقیوم ،ملک عرفان ، مدیحہ اکرام ، آمنہ عرفان اور عاصمہ شہزادی کی بھی طیارہ میں موجودگی کی اطلاع ہے ۔
دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب طیارہ گرنے کے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیئر مین پی آئی اے سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹ میں کہا کہ آرمی کوئیک ریسپانس فورس اور رینجرز کے جوان حادثہ کے مقام پر پہنچ گئے، تمام جوان ریسکیو آپریشن میں سول انتظامیہ کی مدد کریں گے ۔

document

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *