پاکستان اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کےد رمیان سیریز کا شیڈول جاری

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آئندہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
تین ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک ہوگی۔ دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز دسمبر میں کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔شیڈول کے مطابق تینوں ایک روزہ میچز کی میزبانی کراچی کرے گا جبکہ تینوں ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی لاہور کرے گا۔پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر اور دوسرا 29 ستمبر کو ہوگا۔ تیسرا ایک روزہ میچ 2 اکتوبر کو ہوگا۔3 ٹی ٹونٹی میچز بالترتیب 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں ہوں گے۔
سری لنکا نے رواں سال پہلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچوں کے لیے اکتوبر میں پاکستان آنا تھا تاہم اب دونوں ممالک کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز جب کہ دوسرے حصے میں دسمبر میں ٹیسٹ میچز کھیلےجائیں گے۔
سیریز میں ردوبدل کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا نے ٹیلیفون پر گفتگو میں کیا۔اس موقع پر احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی مکمل واپسی کے لیے سری لنکا کرکٹ نے کافی مدد کی اور وہ دونوں بورڈ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتائج سے انتہائی خوش ہیں۔احسان مانی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کو طے کرنے سے قبل محدود اوورز کے میچوں میں شرکت سے سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کا اندازہ ہوگا۔احسان مانی کاکہنا ہے کہ وہ مثبت رویے پر سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا ، بورڈ اور کھلاڑیوں کے شکرگزار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *