پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

گزشتہ ایک ہفتےکے دوران انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت تقریباً 7 روپے کم ہوئی ہے

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس میں 386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 386 پوائنٹس اضافے سے 32850 پر بند ہوا۔ بازار حصص میں آج 20 کروڑ شیئرز کے سودے 9 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 87 ارب روپے بڑھ کر 6192 ارب روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر 38 پیسے سستا ہوکر 159.98 روپے ہوگیا۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 159.50 روپے برقرار ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 77 پیسے سستا ہوکر 160روپے 36 پیسےکاہوگیا تھا، ایک ہفتےکے دوران انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت تقریباً 7 روپے کم ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *